بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب: بلدیاتی الیکشن کیسے لڑنا ہے؟ پی ٹی آئی کی منصوبہ بندی فائنل

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لڑنے کی منصوبہ بندی فائنل کرلی۔

پی ٹی آئی کی پنجاب ایڈوائزری کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیاں پُر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی ایڈوائزری کونسل کا ہرماہ کے پہلے ہفتے ایوانِ وزیراعلیٰ میں اجلاس ہوگا۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی رپورٹ ہر ماہ وزیراعظم عمران خان کو بھجوائی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.