بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کیلئے ساہی اور جاپھیوں کی تیاریاں مکمل

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے لیے ساہی اور جاپھیوں نے تیاریاں مکمل کرلیں، کل سے لاہور میں زور آزمائی اور داؤپیچ کا شاندار مظاہرہ شروع ہوگا۔

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے مقابلے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، 11 جنوری تک جاری رہنے والی چیمپئین شپ میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ملک بھر سے ٹاپ ساہی اور جاپھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کھلاڑیوں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، کھیل کے شوقین کا خیال ہے کہ سرکل اسٹائل کبڈی ملک کا مقبول کھیل ہے توقع ہے کہ مقابلے شاندار اور جاندار ہوں گے۔

ادھر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں موسم سرد ہے، بارشیں بھی ہوئی ہیں لیکن انہوں نے اپنی تیاری بھرپور کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.