بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حافظ نعیم الرحمن کا کالے بلدیاتی قانون کے خلاف  دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف10دن سے جاری  دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کالے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہردس روزسے جاری دھرنے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مذاکرات کرنے پر خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن دھرنا ملتوی کرنے یا ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، جماعت اسلامی ایک نظریاتی تحریک ہے، ہمارا دھرنا جاری رہے گا، امید ہے کہ ہمارا دھرنا خوشی میں تبدیل ہوجائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کچھ چیزیں ٹھیک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ، ہم اپنے لیے نہیں کراچی کے حقوق کیلیے یہاں بیٹھے ہیں، ہماری تجویز ہے کہ میئر کا انتخاب براہ راست ہوں، جب تک عملی اقدامات ہوتے نظر نہیں آئیں گے، ہم یہیں موجود رہے گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم سندھ حکومت سے اپنے لیے کچھ نہیں کراچی کے حقوق لینے آئیں ہیں، ہم یہاں اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے آئیں ہیں، ہم یہاں جانے کیلیے نہیں ، کام کرانے کے لیےآئیں ہیں، کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوا ہے ، کمیٹی کام کرے گی۔

You might also like

Comments are closed.