بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری میں شدید برف باری، 16 سے زائد سیاح جاں بحق، سول آرمڈ فورسز طلب

راولپنڈی: مری میں شدید برف باری اور متعدد سیاحوں کے جاں بحق ہونے کے بعد حکومت نے سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مری میں سول آرمڈ فورسز کو طلب کرلیا گیا ہے، راستوں کی بندش کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد مری میں موجود ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں، گاڑیوں میں پھنسے 16 سے 19 افراد کی اموات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق سیاحوں کی اموات ممکنہ طور پر گاڑیوں میں دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سارے معاملات کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں، امید ہے آج شام تک معاملات قابو میں آجائیں گے، مری جانے والے سیاحوں سے معذرت کرتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مری کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ سیاحوں کے لیے کمبل اور خوراک دیں۔

You might also like

Comments are closed.