بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معروف کمپنی نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کروادی

اب آپ اپنی کار کا رنگ خود بدل سکتے ہیں، کاروں کی معروف کمپنی نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کروادی۔

جرمن کار ساز ادارے بی ایم ڈبلیو نے رنگ بدلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی متعارف کرادی۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران دنیا کی پہلی رنگ بدلنے والی کار متعارف کروائی گئی ہے۔

رنگ بدلنے کیلئے الیکٹرانک انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے صارف اپنی گاڑی کا رنگ خود بدل سکے گا۔

اس نئے انداز میں متعارف کروائی گئی گاڑی کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بی ایم ڈبلیو آئی ایس فلو کو کالے، سرمئی اور سفید رنگ میں بدلا جا سکتا ہے اور یہ سب ایپلیکیشن کے ذریعے ممکن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.