بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری میں اموات پر شعیب اختر کا اظہار افسوس

سیاحتی مقام مری کے برفانی طوفان میں 21 افراد کی اموات پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ مری کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز دیکھ کر بہت دکھ اور تکلیف ہوئی۔

شعیب اختر نے کہا کہ اللّٰہ عوام کی حفاظت فرمائے، جبکہ حکومت اس موقع پر متاثرہ افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں، جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.