بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری اور گلیات جانے پر مزید 24 گھنٹے پابندی

سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر پابندی مزید 24 گھنٹے رہے گی۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ مری کی مرکزی شاہراہوں سے برف کو ہٹادیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پر پھسلن اور دونوں اطراف تاحال برف موجود ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے یہ بھی کہا کہ برف کی موجودگی کے باعث گاڑیوں کے پھسلنے کا اندیشہ ہے، اس لیے شہری مری جانے سے گریز کریں۔

دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مری اور گلیات کھولنے کا فیصلہ صورتِ حال دیکھ کر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مری کے رہائشیوں کو شناختی کارڈ دکھا کر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.