پاکستان تحریک انصاف نے آج جنوبی پنجاب اور مغربی پنجاب کی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے براہ راست انٹرویوز بھی کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 19 اپریل تک تمام امور کو حتمی شکل دے کر ٹکٹ جاری کر دے گی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 14مئی کو پنجاب میں صوبائی انتخابات کا حکم دے رکھا ہے۔
Comments are closed.