پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کی عدم دلچسپی صاف نظر آگئی، آج اجلاس شروع ہوا تو 369 کے ایوان میں صرف تین اراکین موجود تھے۔
اراکین کی عدم موجودگی کے باعث اسپیکر پرویز الہٰی نے 15 منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کیا۔
دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو گنتی 3 سے بڑھ کر 10 پر پہنچ گئی۔
ان دس اراکین میں سے مسلم لیگ (ق) کے 3، تحریک انصاف کے 4 اور اپوزيشن کے 3 اراکین شامل تھے۔
کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر نے اجلاس 13 جولائی تک ملتوی کردیا۔
Comments are closed.