بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی زیرِصدارت پنجاب میں ترقیاتی پیکیج سے متعلق اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت پنجاب میں ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ 

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔ 

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی تکمیل کی مانیٹرنگ کے لیے نہ صرف جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لایا جائے بلکہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے جو اس حوالے سے مسلسل آگاہ رکھے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ، اس کے علاوہ حلیم عادل شیخ کی جے آئی ٹی بنانے کی درخواست بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔

وزیر اعظم نے پنجاب ترقیاتی پروگرام کے اہداف کو سراہتے ہوئے ان منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دی اور کہا کہ تمام ضلعی اور متعلقہ اداروں کے افسران منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ذمہ دار ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.