بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی جماعتیں فیملی کلبز اور ون مین شو بن کر رہ گئی ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران سوداگر بن جائیں تو خود انحصاری ناممکن ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فیملی کلبز اور ون مین شو بن کر رہ گئی ہیں۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ہر الیکشن دھاندلی کی نذر ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس اب تبدیلی لانے کا وقت ہے نہ استطاعت ہے۔

 امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وعدے، دعوے اور نعرے، سب خاک ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.