بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس کی صدارت اسپیکر سبطین خان کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کے بلامقابلہ انتخابی عمل کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، اسپیکر سبطین خان نو منتخب ڈپٹی اسپیکر سے حلف لیں گے۔

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم نے کہا کہ ہمارے کسی رکن نے اپنی وفاداری تبدیل نہیں کی، یہ میری نہیں عمران خان اور پی ٹی آئی کی جیت ہے۔

واثق قیوم کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایوان کو مکمل طور پر غیرجانبدار ہو کر چلائیں گے، جو خرابی پیدا کرے گا اس کا علاج ضروری ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے عمل میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.