hookup Illinois what is hud hookup app homemade hookup hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی: پیٹرول مہنگا کرنے کیخلاف قرار داد جمع

اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں یہ قرار داد مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر تمام ضرورتِ زندگی کی اشیاء پر پڑتا ہے، حکومت نے ہر 15 دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرانے کا وتیرہ بنا لیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی

جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غریب عوام آئے روز مہنگائی بڑھنے کے باعث فاقوں پر مجبور ہیں۔

نون لیگ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.