بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جادو ٹونے سے متعلق حکومت تردیدی بیان جاری کرے: مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے متعلق حکومت کوئی تردیدی بیان جاری کرے، 

کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ بہت نازک وقت ہے، آٹو پر سب چیزیں چل رہی ہیں، لوگوں کو خود کو بچانے کے لیے قرآن کی آخری 2 سورتوں کا ورد کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ سوال کیا کہ سول اسپتال میں کیا دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟ آپ نے کتنے اسپتال اچھے چلا لیے؟

ان کا کہنا ہے کہ آپ نے اپنے سیاسی کارکنان کو وہاں بھرتی کر کے اور بیڑا غرق کرنا ہے، ۔

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے تمام رہنماؤں کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، کراچی اور حیدر آباد کے لوگوں کو چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی دشمنی سے روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام اقدامات سے امن خراب ہو رہا ہے، یہ نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، ہمیں اندرونی طور پر بہت زیادہ مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس شہر کو پیپلز پارٹی کے حوالے کیا، پاک سر زمین پارٹی یہ قبضہ چھڑائے گی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین…

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی جیسے جیسے بڑھ رہی ہے، اس سے عام آدمی کی زندگی خراب تر ہوتی جا رہی ہے، عام آدمی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضرورت ہے کہ سب سر جوڑ کر مسائل کے حل کے لیے بیٹھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.