منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران بھی عدم اعتماد کا نوٹس ہوسکتا ہے، پلڈاٹ

پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ اسمبلی سیشن میں ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس ہوسکتا ہے اور گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ مجھے آئین میں ایسی کوئی ممانعت نظر نہیں آتی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہوجاتی ہے اور 90 دنوں میں انتخابات نہیں ہوتے تو عجیب سی صورتحال ہوگی اور یہ معاملہ عدالتوں میں جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی کی ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ خٹک نے اسپیکر کے نام استعفیٰ لکھ دیا ان کا کہنا تھا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق صوبائی اسمبلی سے استعفیٰ دیتی ہوں۔

احمد بلال محبوب نے مزید کہا کہ نئی مردم شماری ابھی مکمل نہیں ہوئی، عمران خان کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہوں گے، یہ معاملہ بھی عدالت میں جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.