پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومت نے رات ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کا وفاق کا فیصلہ مسترد کردیا۔
تحریک انصاف کی حکومت والے دو صوبوں نے دکانیں رات جلد بند کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔
سینئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے فیصلے پنجاب حکومت کو قبول نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے صوبوں سے مشاورت نہیں کی، ایسے فیصلوں سے بے روزگاری بڑھے گی۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے توانائی بچت کے فیصلوں پر مشاورت ہی نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی پر عمل درآد کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
Comments are closed.