پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافے کے سبب سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہو رہی ہے، موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام موٹر وے استعمال کرنیوالوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی موٹر وے، ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی فی الحال شہری جی ٹی روڈ کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں ۔
موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، موٹر وے حکام نے عوام کو دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
Comments are closed.