بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پمز اسپتال کی او پی ڈی کو دوبارہ کھول دیا گیا

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز)  اسپتال کی او پی ڈی کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق او پی ڈی کورونا کی وبا کے باعث بند کردی گئی تھی، او پی ڈی پیر سے کھول دی گئی ہے جہاں روزانہ 5ہزار  مریض آرہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضوں کو بہترین علاج دینا پمز اسپتال کی اولین ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.