جمعہ12؍ربیع الاوّل 1445ھ29؍ستمبر 2023ء

پشاور یونیورسٹی: وائس چانسلر کے دفتر سے کیمرا برآمد

پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر سے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے کیمرا برآمد کر لیا۔

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق کیمرا ایوارڈ شیلڈ میں سوراخ کر کے نصب کیا گیا تھا، جسے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے برآمد کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد اس پر واضح مؤقف دیں سکیں گے۔

پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ خفیہ کیمرا وائس چانسلر نے خود لگایا ہے، وائس چانسلر 2 ماہ کی چھٹی پر امریکا گئے ہوئے ہیں، اس لیے قائم مقام وائس چانسلر اور دیگر امور پر نظر رکھنے کے لیے خفیہ کیمرا لگایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.