منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

انبیائے کرام کی توہین، قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام یقینی بنائی جائیگی: انیق احمد

نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ انبیائے کرام کی توہین اور قوانین کے غلط استعمال کی روک تھام یقینی بنائی جائے گی۔

وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 234 ویں اجلاس میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ قومی و دینی مسائل کے حل کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل سے روابط ناگزیر ہیں، وزارتِ مذہبی امور تحقیقی کام کی اشاعت میں کونسل کی بھرپور معاونت کرے گی۔

انیق احمد نے کہا کہ توہینِ قرآن اور توہینِ رسالت پر کوئی کمپرومائز نہیں کر سکتے۔

اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ جیسے واقعات سے ملکی تشخص کو نقصان پہنچا ہے، ایسے واقعات کے انسداد کے لیے مربوط اور ہمہ جہت پالیسی کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.