منگل 16؍ربیع الاوّل 1445ھ3؍اکتوبر 2023ء

پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں دشمن نہیں روایتی حریف ہیں، ذکاء اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں دشمن نہیں روایتی حریف ہیں۔

ذکاء اشرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت میں زبردست استقبال دونوں ملکوں کے عوام کی کھلاڑیوں سے محبت کا اظہار ہے، محبت کی جھلک حیدر آباد ایئر پورٹ پر نظر آئی، بھارت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو اسی طرح پزیرائی ملے گی، پاکستان کا بھارت میں ہمیشہ والہانہ استقبال کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ کرکٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان محبت اور دوستی کے پُل کا کردار ادا کیا ہے۔

ذکاء اشرف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کو ایشز سیریز سے بڑھ کر سمجھا جاتا ہے، خواہش ہے پاک بھارت دو طرفہ کرکٹ بحال ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.