پشاور کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار محمد نادر خان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
محمد نادر خان نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان امیر مقام کی رہائش گاہ پر کیا۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔
کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان اور الحاج شاہ جی گل آفریدی نے ملاقات کے دوران انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی جو محمد نادر خان نے قبول کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔
اس موقع پر کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان، الحاج شاہ جی گل، حاجی حمید احمد صدر پی کے 79 نے نادر خان کو پارٹی مفلر اور کیپ پہنائے اور پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر انہیں خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔
Comments are closed.