صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کی کارخانو مارکیٹ میں موجود پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
دستی بم کے حملے کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار شہید، جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہو گیا۔
مقتول پولیس اہلکار کی لاش اور زخمی راہ گیر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شر پسند پولیس موبائل پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، جائے وقوع پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور شواہد اکٹھے کیئے جا رہے ہیں۔
پولیس موبائل پر پر دستی بم حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے، بی ڈی یو ٹیم کو موقع پر طلب کر لیا گیا ہے۔
سی سی پی او عباس احسن کا کہنا ہے کہ واقعے کا تمام زاویوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ حادثاتی واقعہ تھا یا دہشت گردی کا واقعہ ہے اس حوالے سے بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.