وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد میٹرو بس سروس کا افتتاح کردیا۔
عوامی مفاد کے اس منصوبے سے 50 ہزار شہریوں کو یومیہ سفری سہولت میسر ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ قوم کا پیسا ہے، انکوائری کرنا ضروری ہے۔
شہباز شریف نے 14 اپریل کی صبح 7 بجے 4 سال سے التوا کا شکار بس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلق افسران نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ منصوبے پر اب تک 16 ارب روپے کے قریب خرچ ہوچکے ہیں، عوام کا خیال کریں، منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔
اس موقع پر افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میٹرو کیلئے 15 بسیں مہیا کی جارہی ہیں، ابتدائی طور پر ہفتے کے روز سے بسیں چلائی جائیں گی۔
Comments are closed.