بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور جلسہ، فخر زمان بدترین ٹریفک میں پھنس گئے

قومی کرکٹر فخر زمان نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے پشاور میں پاور شو کے دوران بدترین ٹریفک میں پھنس گئے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ پشاور جلسے کے دوران ایک کرکٹر پریکٹس سے واپسی پر بدترین ٹریفک میں پھنس گیا تھا، اندازہ لگائیں کے وہ کون کرکٹر ہوگا۔

صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں قومی کرکٹر فخر زمان نے کہا کہ ’بھائی میں ہی تھا وہ۔‘

فخر زمان کے مداح نے اُن کے ساتھ ایک نرالی سیلفی شیئر کی جس پر ان کے جواب نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

فخر زمان کے مطابق انہیں جلسے کی وجہ سے 200 میٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کئی گھنٹے لگے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ گزشتہ روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماؤں سمیت سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کیا۔

گزشتہ روز پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ سولہ تاریخ کا انتظار کریں، پردہ چاک کردیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.