پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور یاسر آفریدی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے ۔
ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی نے بتایا کہ علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او خیبر وسیم ریاض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 584 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 58 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے3 ہزار 135 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10اعشاریہ 9 فیصد ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار501 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 514 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 7 لاکھ79 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 75 ہزار 266 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 201 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 34 ہزار 835 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.