بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دُلہن نے دولہا کو تھپڑ رسید کردیا

بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے سسرال پہنچتے ہی شوہر کو تھپڑ مارا اور پھر میکے واپس آگئی۔

دلہن کا دولہے کو تھپڑ مارنے کا واقعہ جونپور کے لواین گاؤں میں پیش آیا جہاں دلہن نے سسرال پہنچ کر گاڑی سے اترتے ہی دولہا کو تھپڑ مارا اور پھر اپنا عروسی لباس تبدیل کرکے واپس میکے چلی گئی۔

سسرال والوں سے جب یہ معاملہ حل نہ ہوسکا تو پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس بھی معاملے کو سلجھا نہ سکی۔

ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ دلہن کو شادی کے روز ہی دولہا کے کسی اور لڑکی کے ساتھ معاشقے کا علم ہوا جس پر اس نے رد عمل کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.