بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور دھماکا: کار مکینک زیرِ حراست

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے واقعے کے حوالے سے حساس اداروں نے ایک کار مکینک کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حراست میں لینے کے بعد مذکورہ کار مکینک کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں سیکیورٹی اداروں نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں ایک ملزم پیٹر پال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔

گاڑی کو دھماکے کے مقام پر چھوڑ کر جانے والا دہشت گرد تاحال گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے قریب چند روز قبل بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئی ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.