بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہاکی کے 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ انہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم کسی ادارے کے ساتھ کھڑے ہوجائیں تو مایوسی ختم ہوجاتی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے جیو نیوز کودیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے گا، کیٹیگری اے کو 50، بی کو 40 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل ہاکی…

آصف باجوہ کا مزید کہنا ہے کہ سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پرفارمنس اور فٹنس کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.