بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ممبئی میں شاپنگ مالز، سنیما بند کردیئےگئے

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی تصد یق کےبعد ممبئی میں گزشتہ روز شاپنگ مالز،سنیما بند کردیئےگئے۔

سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ ڈیلٹا پلس انفیکشن کورونا کی ایک اور لہر کو متحرک کرسکتا ہے۔

بھارت میں ڈیلٹا پلس کے 48 کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اب تک کم ازکم 11ممالک میں کوروناکی نئی قسم ڈیلٹاپلس کے کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا کیسز بڑھنے پر 2ہفتے کا لاک ڈاؤن عائد کردیاگیا ہے جبکہ جرمنی نےپرتگال، روس کو وائرس ویرینٹ زون قرار دیدیا  اور سفری پابندیوں کے عائد کئےجانے کاامکان ہے۔

جنوبی افریقہ نے اگلےماہ سے روزانہ 2لاکھ سےزائد افراد کی کوروناویکسی نیشن کرنےکااعلان کیا ہے۔

ارجنٹائن کے قومی کوروناویکسی نیشن پروگرام کے جاری اعداوشمار کے مطابق اسپوٹنک فائیو، اسیٹرازینیکا ویکسین کی سنگل ڈوزسے60سال سے زائد افراد میں کوروناسے شرح اموات 70سے80 فیصد کم ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.