پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے گرڈ اسٹیشن بند کر دیا۔
فضل الٰہی کے انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈ اسٹیشن بند کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
فضل الہٰی کے انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈ اسٹیشن بند کرنے پر پولیس اور واپڈا انتظامیہ گرڈ اسٹیشن پہنچ گئی۔
فضل الٰہی کا اپنے اس عمل پر کہنا ہے کہ گرڈ اسٹیشن سے 6گھنٹوں کی بجائے 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
فضل الٰہی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 24 کروڑ روپے فنڈز ملے ہیں، واپڈا کےچیف سے کہا فنڈز دے رہا ہو پھر کس چیز کی سزا دے رہے ہیں۔
Comments are closed.