سینئر صوبائی وزیر علیم خان اور فردوس عاشق اعوان کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔
فردوس عاشق اعوان اور علیم خان نے پریس کانفرنس کے نکات پر دلچسپ گفتگو کی اور سب کچھ کو بیوروکریٹک بیانیہ قرار دیدیا۔
فردوس اعوان نے کہا کہ میں دیکھ رہی ہوں کہ اس میں عوام کے کام کی کون سی چیز ہے۔
انہوں نے علیم خان کی طرف دیکھ کر ہنستے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کے نکات میں ایک بھی کام کی چیز نہیں ہے، سارا بیورو کریٹک بیانیہ ہے۔
وزیرعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ عوام کا تو اس میں کوئی بیانیہ ہی نہیں ہے، ایک لائن تو عوام کے لیے بھی ڈال دیں، اس میں تو ککھ بھی نہیں ہے۔
Comments are closed.