پیپلز پارٹی کے رہنما، صوبائی وزیر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ابھی پرویز الہٰی نے حلف نہیں اٹھایا اور ان کے متبادل وزیرِ اعلیٰ کے بینر بھی لگ گئے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ لاڈلہ اپنے سوا کسی کو قبول نہیں کرتا، چوہدری صاحب کو سمجھ جانا چاہیے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر پر ذاتی حملے اپنی ذات کو بچانے کے حربے ہیں، نیازی کے من پسند افسروں اور خواہشوں پر ملک نہیں چلایا جا سکتا، فتنہ خان ملک میں امن نہیں فساد اور انتشار کا داعی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی دیوانے کے کہنے پر سیاسی اور انتظامی فیصلے نہیں کیے جاسکتے، اسے صاف نظر آ رہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس اس کا گلا دبوچ لے گا۔
حسن مرتضیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی بحران پیدا کرنے والا اداروں کو دباؤ میں لا کر اپنے حق میں فیصلے چاہتا ہے، عام انتخابات وقتِ مقررہ پر ہوں گے، پہلے انتخابی اصلاحات کرنا ہوں گی، اتحادی حکومت نیازی ٹولے کی پچ پر نہیں کھیلے گی۔
Comments are closed.