بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں عمران خان کا امیدوار نہیں چاہیے، چوہدری شجاعت بیمار ہیں ان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت محدود ہے، چوہدری شجاعت سے کاغذ پر انگوٹھا لگوایا گیا۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، یہ ملک زرداری سیاست کا حامل نہیں ہوسکتا، ڈپٹی اسپیکر نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، سینئر قانون دان یکسو ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرا خیال ہے سپریم کورٹ کو ڈپٹی اسپیکر کو توہینِ عدالت میں طلب کرنا چاہیے، آپ اس طرح عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ ان کو دوبارہ اقتدار دیا جائے وہ الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پلان بی ہمارا نہیں، اس نظام کے خلاف عوام میں غصہ اور مایوسی ہے، توقع ہے سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی۔

نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کل ہماری اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، آئین کو ملیامیٹ کردیا گیا، انصاف کے لیے سپریم کورٹ آئے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ سے امید ہے کہ ہمیں انصاف ملےگا، انصاف نہیں ملے گا تو پھر لوگ خود اپنا راستہ بنائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ طاقتور قوتوں سے کہتا ہوں پاکستان کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، حمزہ شہباز منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کو پنجاب سمیت پاکستان بھرمیں نفرت کی نظرسے دیکھا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.