جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنیکے حکم پر عملدرآمد کرانے کی استدعا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پرویز الہٰی کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرائے۔

پرویز الہٰی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرانے کے کیس کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اس درخواست میں تو نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے، سنگل بینچ نیب کیس کی کیسے سماعت کر سکتا ہے۔

پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ جو کیس نیب عدالت سے آئے وہ دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سنگل بینچ نیب کیس سماعت نہیں کر سکتا، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ بھی اپنا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں، فریقین کو سن کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.