جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء و ڈاکٹر سے ملاقات کی درخواست منظور

خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اپنے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کی درخواست دائر کی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کا بھی کہا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.