ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

پرویز الہٰی کا علی بلال کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔

چوہدری پرویز الہٰی سے مختلف وفود نے ملاقات کیں، جس میں غلام حیدر باری، نواب امان اللّٰہ خان، عظمت اللّٰہ نیازی، سہیل خان، ریاض خان نیازی، عاصم چیمہ، چوہدری منظور اور سہیل خان شامل تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے میں رانا ثناء جیسے لوگوں کو سزا ہو جاتی تو آج سانحہ زمان پارک نہ ہوتا۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ علی بلال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والے ویڈیو جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلِ شاہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، جوڈیشل انکوائری کے ملزموں میں سرفہرست محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ہیں۔

چوہدری پرویز کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب، انتظامیہ اور پولیس علی بلال کی شہادت میں برابر کے قصوروار ہیں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز نے یہ بھی کہا کہ ایسی مثال بنائی جائے تاکہ آئندہ انتظامیہ اختیارات اپنے گریبان تک رکھے، انتظامیہ کے تمام قصوار افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.