بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کا اے ایس آئی نوید، 6 بچوں کے انتقال پر حاجی کرم حسین سے ٹیلیفونک رابطہ

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے اے ایس آئی نوید اور اُن کے 6 بچوں کے مری میں انتقال پر مقامی لیگی رہنما سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے تلہ گنگ کے لیگی رہنما حاجی کرم حسین سے ٹیلیفون کرکے اُن کے بھانجے اور 6 بچوں کے مری میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ اے ایس آئی نوید اور اُن کے 6 بچوں کی ناگہانی موت پر گہرا دکھ ہوا، سانحہ مری پر پوری قوم سوگوار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.