بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر پابندی مزید 24 گھنٹے رہے گی، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے مری اور گلیات جانے پر پابندی مزید 24 گھنٹے رہے گی، مری اور ملحقہ علاقے کے رہائشیوں کو شناختی کارڈ دکھا کر جانے کی اجازت ہوگی۔

اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مری اور گلیات کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مری اور گلیات کھولنے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔

سانحہ مری کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی گئی، جس میں شہریوں کی اموات کی وجہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس کو قرار دیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 جنوری کو مری میں 16 گھنٹے میں 4 فٹ برف پڑی، 3 جنوری سے 7 جنوری تک ایک لاکھ 62 ہزار گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 16 مقامات پر درخت گرنے سے ٹریفک بلاک ہوئی، گاڑیوں میں بیٹھے 22 افراد کاربن مونو آکسائیڈ سے جاں بحق ہوئے۔

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ مری جانے والی 21 ہزار گاڑیاں واپس بھجوائی گئیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.