بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹھٹھہ: شکار کیلئے جانیوالے 10 ماہی گیروں کو بھارتی نیوی نے گرفتار کرلیا

ٹھٹھہ میں گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لیے جانیوالے 10 ماہی گیروں کو لانچ سمیت بھارتی نیوی نے گرفتار کرلیا۔

فشر فوک فورم کے رہ نما کے مطابق ساحلی علاقے میرپور ساکرو اور اتھرکی سے تعلق رکھنے والے 10 ماہی گیروں کو بھارتی نیوی نے کاجھر کریک کے مقام سے گرفتار کیا۔

ماہی گیر جمعہ کے روز مچھلی کے شکار کے لیے گئے تھے، گرفتار ماہی گیروں میں 3 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.