بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خارجہ پالیسی امریکی اثر سے آزاد نہیں، معید یوسف کا اعتراف

وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اعتراف کیا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ قرض لیتے رہیں گے تو خارجہ پالیسی  آزاد نہیں ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اخراجات کو پورے کرنے کے لیے باہر سے قرضے لینے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے معاشی خودمختاری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کے اثر سے آزاد نہیں ہے اور شاید ہی کوئی ملک ہو، جس کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد ہو۔

مشیر قومی سلامتی کا انٹرویو آج شب 10 بج کر 5 منٹ پر جیو نیوز نشر کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.