اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے یورپی یونین کی پہلی خاتون سفیر نے ملاقات کی ہے۔
اینڈرو لاکامی نارا پاکستان میں یورپی یونین کی پہلی خاتون سفیر ہیں۔
انہوں نے لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی،اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان اور خطے کے حالات پر گفتگو کی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے اینڈرو لاکامی نارا کو بتایا کہ پاکستان اور بھارت میں بنیادی مسئلہ کشمیر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
Comments are closed.