بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بنگلادیش سیریز: شاداب خان بہترین بولنگ کیلئے تیار

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا اور اس میچ میں شاداب خان عُمدہ بولنگ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شاداب خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جوکہ پاک بنگلادیش سیریز سے قبل تربیتی سیشن کے دوران بنائی گئی تھی۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں شاداب خان کو عُمدہ بولنگ کرنے کے لیے پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہر بار اپنے بولنگ ایکشن کو مکمل کرنے پر سخت محنت کر رہا ہوں۔‘

اپنی فٹنس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ خود کو مکمل فٹ محسوس کر رہا ہوں۔

شاداب خان نے کہا کہ ’مکمل فٹ ہونا اور ٹریننگ میں کچھ نئی ترکیبیں تیار کرنا اچھا لگتا ہے۔‘

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ’امید ہے کہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم، جو اس وقت بنگلا دیش کے دورے پر ہے، قومی ٹیم نے بدھ کو ڈھاکا میں اپنے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لگا کر پریکٹس کی جس کے بعد بنگلا دیشی شائقین نے ایک بڑا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

 پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.