بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قلات آج بلوچستان کا سرد ترین علاقہ قرار

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں درجۂ حرارت میں مزید کمی آئی ہے، خاص طور پر شمالی اضلاع میں موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

قلات میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 3 اور کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد ہوگیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک ہے۔

بلوچستان کے شمالی اضلاع میں کم سے کم درجۂ حرارت میں مزید کمی آنے سے صبح اور رات کے وقت سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہنے کے ساتھ موسم گرم ہے جبکہ صوبے کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

نو کنڈی میں کم سے کم درجۂ حرارت 4، خضدار میں 5، ژوب میں 6، پنجگور میں 7 اور گوادر میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.