پاک بحریہ کے لیے تیار کیے گئے جدید ترین جنگی بحری جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسٹیل کٹنگ کی تقریب رومانیہ کے ڈیمن شپ یارڈ میں منعقد ہوئی، رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا۔
توریب کے مہمان خصوصی نے بحری امن و استحکام سے متعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
Comments are closed.