پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز ہوگیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج کے درمیان باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔ مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز، فضائی اثاثے اور رائل سعودی ایئر فورس کے جہاز شامل ہونگے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشق نسیم البحر دونوں ممالک کی مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی، مشق کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
Comments are closed.