بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپیئن شپ شروع

پنجاب کے دارالخلافہ اور ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپیئن شپ شروع ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور میں شروع ہونے والی 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپیئن شپ میں 50 شوٹر حصہ لے رہے ہیں۔

مقابلوں میں 9 ڈپارٹمنٹ کے 150 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں، جو 3 سینئرز اور 2 جونئیرز کیٹیگریز میں مقابلہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیمپیئن شپ میں روس، فرانس، کینیا، سری لنکا اور فلسطین سمیت 41 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوٹر شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

جہلم میں جاری نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کا چھٹا دن نیوی کے نام رہا، ویمنز تھری پوزیشن کیٹیگری کے میچ میں تینوں میڈلز نیوی کی شوٹرز نے جیتے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیمپیئن شپ 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.