بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بارشوں سے گوادر کے ڈیم بھر گئے: جام کمال

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گوادر میں موجود ڈیموں کو فائدہ پہنچا ہے۔

بلوچستان حکومت میں سیاسی کشمکش جاری ہے، جس کے تحت موجودہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی صدارت سے مستعفی ہو گئے، جس کے بعد پارٹی رہنماؤں کو نئے صدر کی تلاش ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گوادر میں ڈیم بھرنے سے مقامی آبادی کو فائدہ ہو گا۔

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک دن ساحلی علاقوں میں پانی کا اچھا ذخیرہ ہو گا۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ میں نے صوبے کی وزارت اعلیٰ سے استعفی نہیں دیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ٹویٹ میں ساور ڈیم گوادر اور شادی کور ڈیم پسنی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.