بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک انگلینڈ دوسرا ٹی 20 میچ آج لیڈز میں ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

دوسرے ٹی 20 میں قومی ٹیم میچ جیت کر سیریز میں ناقابلِ شکست برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں، فاسٹ بالر حسن علی بائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکے تھے، حسن علی کی فٹنس کا جائزہ میچ سے پہلے لیا جائے گا۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد کامیابی کی بہت ضرورت تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ کھلاڑی جیت کے توازن کو برقرار رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رن سے ہرایا تھا، سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کر برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کوئی بھی میچ جیت نہیں سکی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.