کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے چیئرمین شاہد مجید صاحب کی جانب سے منی پاکستان یاشیو میں پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جاپان میں قائم کشمیری تنظیم کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں ٹوکیو میں مقیم پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ صاحب نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر کمیونٹی ممبران کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد انشاللہ رنگ لائے گی۔
اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کے ویلفئیر اتاشی عاشج لقمان، صوفی سینٹر جاپان کے چئیرمین مولانا عبدالمجید مغل، پی پی جاپان کے انفارمیشن سیکرٹری یوسف علی، معروف پاکستانی بزنس مین میاں رمضان، صدیق یاسین علی اور خالد محمود پاکستان سے جاپان تشریف لائے ہوئے معروف قانون دان طاہر محمود میو اور جاپانی مسلمان محمد یونس کھاکھی زاکی بھی شریک تھے۔
Comments are closed.